ٹیسلا، ایکس (ٹویٹر) اور سپیس ایکس کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں کوئی ثبوت میری نگاہ سے نہیں گزار،میرے خیال میں خلائی مخلوق ہم خود ہیں۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں’’خلا ‘‘ سے متعلق منعقدہ 74 ویں عالمی کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کے دوران انسان کے ساتھ یا پھر بغیر انسان کے خلائی گاڑی مریخ پر بھیجنے کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میںایلون مسک نے کہا کہ مریخ پر ڈرون گاڑی بھیجنے کے لئے 3 سے 4 سالہ تیاری کی ضرورت ہے۔
یونیورس میں انسانوں کے علاوہ کسی مخلوق کی موجودگی کے سوال پرایلون مسک نے کہا کہ خلائی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں کوئی ثبوت میری نظر سے نہیں گزارا، میرے خیال میں خلائی مخلوق ہم خود ہیں، اگر اس بے حدو حساب تاریکی میں جلتا ہو ایک چھوٹا سا چراغ خود انسان ہے تو ہمیں اس چراغ کو روشن رکھنے کیلئے ہر کوشش کرنی چاہیے۔
کانفرنس میں ایلون مسک سے سوال کیا گیا کہ ٹیسلا کے پاس مریخ یا چاند پر جانے کی اہل کسی گاڑی کا ڈیزائن موجود ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کو دیگر گاڑیوں کی طرح آکسیجن کی ضرورت نہیں ہوتی اس لئے چاند یا مریخ کیلئے گاڑی بنانا ممکن ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دنیا اور مریخ کے درمیان رسل و رسائل کا خیال ہر 26 سال میں ایک دفعہ اُبھر کر سامنے آ جاتا ہے لیکن اس سفر کو یقینی بنانے کیلئے 3 سے 4 سالہ تیاری مرحلے سے گزرنے کی ضرورت ہے۔