پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ کاانعقاد کیا گیا ہے۔
پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پرپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندارآزادی پریڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے،آزادی پریڈ کا اہتمام 13 اور 14اگست کی درمیانی شب کیا جائیگا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیدعاصم منیرآزادی پریڈتقریب کےمہمان خصوصی ہونگے،پاکستان ملٹری اکیڈمی کےکیڈٹس اپنےمخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے۔
اس موقع پرسرزمین پاکستان اور مادرِوطن کےشہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا،یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہارہوگاکہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش اندازمیں مناتی ہے،جشن آزادی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ“پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔