لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مختلف واقعات میں 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا ، پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس سی میں انتیس سالہ امبرین کی لاش گھر کے اندر پنکھے سے لٹکی ملی ، مقتولہ کا شوہر اور گھر کے دیگر افراد میں سے کوئی بھی گھر پر موجود نہ تھا ، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ۔
فیکٹری ایریا میں پینتیس سالہ نبیلہ کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا ، لاش گھر کے صحن میں پڑی ملی ، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔