صدر مملکت آصف علی زرداری نےنوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا نوجوان مستقبل کی ضمانت اور ہماراس سب سے قیمتی اثاثتہ ہیں۔
صدرمملکت کاکہنا ہےکہ پاکستانی نوجوان خواب دیکھنےوالے اور مستقبل کے لیڈر ہیں،ہمارا فرض ہےکہ نوجوانوں کو صلاحیتیں نکھارنےکیلئےمواقع اوروسائل دیں،مجھے اپنے نوجوانوں کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے،نوجوانوں کی توانائی،تخلیقی صلاحیت اور استقلال ہماری کامیابی کا محرک ہیں۔
مزیدکہا ہمیں اپنےنوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنےکی ضرورت ہے ،نوجوانوں کو تربیت اورڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنےکی ضرورت ہے،ہرنوجوان دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائے،بڑے خواب دیکھے،ملک کیلئےمحنت کرے،آئیے،مل کراپنےنوجوانوں کی نشوونما اورمدد کریں،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کی کامیابی میں ہی مضمر ہے،نوجوان نسل کی صلاحیتوں کا اعتراف اورملکی ترقی میں کردار بھی سراہتے ہیں۔