فیصل آباد میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی ۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شفیق اور محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم شفیق کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے سے 2 کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد ہوئے جبکہ عمرکو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا جس سے 2 کروڑ 41 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ برآمد ہوئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے موبائل فون اور دیگر ڈیٹا بھی قبضہ میں لے کر ایف آئی اے میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔