محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگو کی ہے ، جبکہ خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کی موسمی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہاجبکہ بالاکوٹ اور گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح ہفتے کے روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیرآباداور سبی میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔