مدینہ سے ملتان پہنچنےوالی پی آئی اے کی پرواز کا ایک ٹائر پنکچرتھاسولا سال پرانا بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ چودہ اور پندرہ ستمبر کو بھی ملتان ایئرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اےکانئےجیسا ایک ہی بوئنگ طیارہ باربارحادثات سےدوچارکیوں ہوتا رہا ہے۔پروازپی کے716کی لینڈنگ کےبعدمعائنہ کیا گیا جس پرمعلوم ہوا ہے کہ طیارے کا18میں سے7نمبر والا ٹائرپنکچر تھا۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ طیارےنےمبینہ طور پر اسی پنکچرٹائر کے ساتھ لینڈنگ کی تھی رجسٹریشن اےپی بی ایچ وی کاحامل16سال پرانابوئنگ777 طیارہ ہے۔
مذکورہ طیارہ14اور15ستمبرکوبھی ملتان ایئرپورٹ پرفنی خرابی کاشکاررہاتھا اسی طیارے میں18ستمبرکو بھی جدہ ایئرپورٹ پرفنی خرابی پیداہوئی تھی۔
28ستمبرکو جدہ ایئرپورٹ سےلاہورروانگی کےوقت بھی طیارےمیں آتشزدگی ہوئی ہےآتشزدگی کےباعث یہی طیارہ28ستمبرسے30ستمبرتک جدہ ایئرپورٹ پرکھڑارہا تھا۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کے طیارے میں آتشزدگی کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں م جن میں جدہ سے لاہور آنیوالے پی آئی اے کے طیارے سے منسلک رن وے پر موجود اے پی یونٹ میں آگ لگی۔طیارہ پی کے 760 جدہ سے روانگی کیلئے تیار تھا۔پی آئی اے کے 275 مسافر ہوٹل منتقل کردیئے گئے۔متاثرہ طیارے کو 28 ستمبر کی رات 7بجے جدہ سے لاہور روانہ ہونا تھا ۔
پرواز کی ممکنہ روانگی مقامی وقت کے مطابق آج شب 11 بجے ہونی تھی۔3روز کے دوران پی آئی اے طیاروں سے آتشزدگی کا چوتھا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
رجسٹریشن نمبربی ایچ وی کےبوئنگ 300 طیارے کی اڑان کے لئے درکارآلات کراچی سے روانہ ہونا تھے۔اندرون و بیرون ملک پی آئی اے طیاروں میں آتشزدگی کا گزشتہ 3 روزکے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے ۔ترجمان رابطے کے باوجود مؤقف کے لئے دستیاب نہ ہوئے