شیخ حسینہ واجد کے بیٹے کا کہناہے ان کی والدہ نے باضابطہ طور پر استعفیٰ نہیں دیا،آئین کےمطابق وہ ابھی تک بنگلہ دیش کی وزیر اعظم ہیں۔
برطانوی میڈیاکو انٹرویو دیتےہوئے سجیب واجد کا کہنا ہےانہیں بنگلہ دیش سے روانگی کےوقت موقع ہی نہیں ملاکہ وہ استعفیٰ دیتی۔انہوں نےبیان ریکارڈ کرنے اور استعفیٰ دینےکا منصوبہ بنایا تھا لیکن مظاہرین نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کی طرف مارچ شروع کر دیا۔
اگرچہ صدر نےفوجی سربراہان اور اپوزیشن سےمشاورت کرکے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔ لیکن وزیراعظم کے استعفیٰ کے بغیرعبوری حکومت کی تشکیل کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔