ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کےباعث سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نےجولائی 2024ء میں 2,864 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جن کا مقصد برآمدات اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے
سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نےپچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 25 فیصداضافے کے ساتھ ایک ماہ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔
غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایشیا،افریقہ، یورپ،امریکہ اورآسٹریلیا کی 86 نئی کمپنیوں کے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی
جولائی 2024ء میں شامل ہونے والی تقریباً 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں،بقیہ پبلک نان لسٹڈ کمپنیاں، ناٹ-فور-پرافٹ ایسوسی ایشن اور تجارتی تنظیموں وغیرہ کے طور پر رجسٹر کی گئیں
اس سےقبل آن لائن رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 99.8 فیصد تھی،رئیل اسٹیٹ کی ترقی اور تعمیرات کے لیے 284، سیاحت کے فروغ کےلیے164، ای کامرس کی 120اور پاور جنریشن میں51 کمپنیوں کی شمولیت خوش آئند ہے
سرمایہ کاری کا بڑا حصہ 64 کمپنیوں کے ساتھ چین کو حاصل ہوا،اس کے علاوہ ترکی،افغانستان ،برطانیہ اور دیگرممالک کی اہم کمپنیوں کی سرمایہ کاری بھی قابل ستائش ہے۔
ایس آئی ایف سی کامحفوظ اورمضبوط پاکستان کے لیے برآمدات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا یہ عزم روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔