آصف مرچنٹ کی گرفتاری پرترجمان دفترخارجہ نےردعمل دیتےہوئےکہا کہ امریکا کے ساتھ رابطہ کیا ہےمزید تفصیلات کا انتظارکررہے ہیں،پاکستان امریکا سے اس کیس کی مزیدتفصیلات آنے کا منتظرہے،امریکا سےمعلومات آنے کے بعدمزید وضاحت دی جائے گی۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ کی ہفتہ واربریفنگ میں کہاپاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،امید ہےکہ امریکی کانگرس پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی
بنگلہ دیش کے حالات پر بھارت کے پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ نےمزیدکہا پاکستان اوربنگلہ دیش کےمثبت تعلقات ہیں ،پاکستان کےہائی کمشنر نےبنگلہ دیش کےنئےوزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، وزیراعظم نےپروفیسر یونس کو مبارکباددیتےہوئےساتھ کام کرنےکی خواہش کی ہے، امیدہےبنگلہ دیش میں حالات جلدنارمل ہوجائیں گے،بنگلہ دیش کےحالات پر بھارت کے پاکستان کےملوث ہونے کے تمام بیانات مسترد کرتے ہیں