پاورڈویثرن کاکہنا ہےکہ اگست میں جولائی کےمقابلے صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ستترپیسےفی یونٹ ریلیف ملےگا۔
پاورڈویثرن کا کہنا ہےکہ نیپرا نےجون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جولائی کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ تین روپے تینتیس پیسے فی یونٹ تھی ۔ اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کردو روپے چھپن پیسے فی یونٹ ہوگی۔