قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس بات چیت کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کو کوئی بڑا ٹاسک نہیں سونپا گیا، وہ ہماری تحریک کے چیئرمین ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کو رابطوں کیلئے حکومت سے بات کرنے کا اختیار ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے اور نہ ہی اس کے پاس بات چیت کرنے کا مینڈیٹ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کی گرفتاریوں اور تشدد سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت بات چیت کے لئے سنجیدہ نہیں ہے ۔