وفاقی وزیربرائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان شہید میجر طفیل کی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے جُرات و بہادری سےدشمن کا مقابلہ کیا اوراپنی جان پرکھیل کر وطن کی حفاظت کی۔ پوری قوم کو اپنےاس بہادر سپوت پرفخر ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاک افواج نے ہر مشکل وقت میں قومی فریضہ نبھاتے ہوئے مادر وطن کا دفاع کیا۔میجر طفیل محمد شہید نے بہادری کی وہ مثال قائم کی جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔