جاپان کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
جاپان نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی، سونامی کی لہروں کی بلندی ایک میٹر تک جاسکتی ہے، سونامی کی وارننگ کے بعد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ سونامی جاپان کے جنوب مغربی شہر میازاکی تک پہنچ گیا۔