لاہورہائیکورٹ نے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری جمعرات کو شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے اور تقرری کے لیے کسی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔