آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے اننگز میں افغانستان کی پوری ٹیم 156 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی، بنگلادیش نے157رنز کا ہدف35ویں اوور میں4وکٹوں پر حاصل کیا۔
بنگلادیش کیجانب سے نجم الحسین نے ناٹ آؤٹ59رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مہدی حسن نے57رنزکی اننگز کھیلی۔بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اس کے علاوہ شرف الاسلام نے دو اور تسکین احمد، مستفیظ الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔
افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ابراہیم زدران نے 22، رحمت شاہ اور حشمت اللہ شہیدی نے 18،18 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 22 رنز بنائے۔
نجیب اللہ زدران 5 اور محمد نبی 6 رنز بناکر پویلین لوٹے، راشد خان نے 9 اور مجیب الرحمان ایک رن ہی بناسکے۔ اس کے علاوہ نوین الحق اور فضل فاروقی کے حصے میں ایک بھی رن نہ آسکا۔