بنگلہ دیشی فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے۔
بنگلہ دیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل ضیاء الاحسن کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہےمیجر جنرل ضیاء الحسن مالکی وزارت داخلہ کے ماتحت ایک انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر (این ٹی ایم سی) کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر(این ٹی ایم سی) ایجنسی کو ملکی صورتحال پر نظر رکھنے، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور مواصلاتی مواد کو ریکارڈ کرنے کی ذمہ دار تھی،اس کے علاوہ ایجنسی کو ای میلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی اور فون کالز ریکارڈ کرنے کی بھی اجازت ہے۔
بنگلہ دیشی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سیف عالم کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے۔
بنگلہ دیش کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ میجر جنرل ضیاء الاحسن کی جگہ میجر جنرل رضوان الرحمان کو ڈی جی این ٹی ایم سی تعینات کیا جائے گا۔