سابق خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کیخلاف مبینہ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، اینٹی کرپشن نے فرح گوگی اوران کے شوہرنام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
فرح گوگی کےخلاف کرپشن اورناجائزآمدن سے متعلق کیسزانٹی کرپشن میں چل رہےہیں، اینٹی کرپشن نے مالیاتی اداروں سےفرح گوگی اوران کے شوہر احسن جمیل کے نام اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ ادارے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکومراسلے جاری کرتے ہوئے فرح گوگی اور ان کے شوہر کےنام جائیدادوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے.اینٹی کرپشن نے فرح گوگی اوران کے شوہر کیخلاف مبینہ کرپشن کے مقدمات درج کررکھے ہیں۔
اینٹی کرپشن نے فرح گوگی اوران کےخاندان کے نام گاڑیوں،زمینوں،پلاٹس،مکان،دکانوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔