ایف آئی اے امیگریشن حکام نے لاہورائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے کی غرض سے جدہ جانے والی چھ خواتین کو پرواز سے اتار دیا ۔
امیگریشن حکام کے مطابق خواتین سے سوال جواب کئیے گئے تو وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں۔ مشکوک خواتین عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جا رہی تھیں۔ چاروں خواتین کا تعلق ساہیوال اور وہاڑی سے ہے۔ امیگریشن حکام کی جانب سے مشکوک خواتین کو اسلام کے بنیادی عقائد پر سوال کئے تو وہ جواب نہ دے سکیں۔ امیگریشن حکام کے مطابق ایسے گروہ سعودی عرب میں بھیک مانگ کر ملک کی بد نامی کا باعث بنتے ہیں۔