پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولز کے اساتذہ کے تبادلوں کی اجازت دے دی ۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق اساتذہ کے ٹرانسفر کے لیے درخواستیں 12 اگست سے وصول کی جائیں گی۔
31 اگست تک اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
5 ستمبر تک درخواستوں کی جانچ پڑتال ہو گی اور 6 سے 9 ستمبر تک مسترد درخواستوں پر اپیل فائل ہوں گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 19 ستمبر سے تبادلوں کے آرڈر جاری ہوں گے۔