چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقاریونس کی تقرری لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
درخواست میں وفاقی حکومت،پی سی بی اوروقاریونس کوفریق بنایا گیا ہے،گزشتہ روز پی سی بی نے وقار یونس کی بطورایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کی تھی
پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزرٹو چیئرمین کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔ اشتہارمیں درخواست جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی۔
وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی میڈیا میں آچکی تھیں۔