بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال پر بھارت میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے جس کے بعد بھارت کی اعلیٰ ترین قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے
بھارتی حکومت نےبنگلا دیش کی صورتحال پر اے پی سی بلالی ہے،بنگلا دیش کے بحران پر اے پی سی کچھ دیر بعد نئی دلی میں ہوگی۔،
خیال رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجدبھارت کےشہر دہلی پہنچ گئیں جہاں ان کا ستقبال بھارتی قومی سلامتی مشیراجیت دوول نےکیا اور انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
حسینہ واجد بنگلادیشی فضائیہ کے سی 130 طیارے پر بہن کے ہمراہ بھارت کے غازی آباد میں واقع ہندون ائیر بیس پہنچیں، ان کے طیارے کی بھارتی فضائی حدود میں بھارتی ائیرفورس اور سکیورٹی ایجنسیز نے نگرانی کی