بھارت کی حسینہ واجد کو محفوظ مقام پر پہنچنے تک سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی : بھارتی میڈیا
بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد بھارت کے شہر دہلی پہنچ گئیں جہاں ان کا ستقبال بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے کیا اور انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد بنگلادیشی فضائیہ کے سی 130 طیارے پر بہن کے ہمراہ بھارت کے غازی آباد میں واقع ہندون ائیر بیس پہنچیں، ان کے طیارے کی بھارتی فضائی حدود میں بھارتی ائیرفورس اور سکیورٹی ایجنسیز نے نگرانی کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد نے بھارتی ائیربیس پر اجیت ڈوول اور سینیئر بھارتی ملٹری حکام سے ملاقات کی اور بنگلا دیش کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اجیت ڈوول نے حسینہ واجد کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ اور ایجنسیاں محفوظ مقام پرمنتقلی تک حسینہ واجد کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب بنگلادیش کی صورتحال کے باعث بھارتی فوج نے مشرقی بارڈر پر ہائی الرٹ کر دیا ہے۔