بنگلادیشی آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔
بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی مستعفی ہونے کے بعد قوم سے خطاب میں بنگلادیشی آرمی چیف نے شہریوں سے اپیل ہے وہ فوج پر بھروسہ رکھیں، ہم ملک میں امن واپس لائیں گے۔ تمام ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائے گی۔
بنگلادیشی آرمی چیف نے مزید کہا کہ بنگلادیش میں عبوری حکومت بنائی جائے گی، عبوری حکومت کی تشکیل کے لئے صدر سے ملاقات کروں گا۔ بنگلادیش کو عبوری حکومت کے تحت چلایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرفیویاکسی ہنگامی صورتحال کی ضرورت نہیں، مسئلے کے پرامن حل کیلئے کام کر رہے ہیں، آج رات تک سیاسی بحران کا حل تلاش کرلیں گے۔
واضح رہے کہ آج بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدمستعفی ہوگئیں۔ شیخ حسینہ واجد کو خصوصی ہیلی کاپٹر میں انڈین شہر اگرتلا روانہ کیا گیا،بنگلادیش کے آرمی چیف نے حسینہ واجد کو حکومت چھوڑ نے کیلئے 45منٹ کا الٹی میٹم دیا تھا۔