ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں، پھلوں، اشیاء خورونوش میں گراں فروشی کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت 12 افراد گرفتارجبکہ 30 کو جرمانے کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے سبزی منڈی کا علی الصبح دورہ کیا اور گراں فروشوں کے خلاف کاروایوں کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوے انتظامیہ کو وارننگ دی۔
ڈی سی لاہور نے سبزی منڈیوں میں دو سو تیس پوائنٹس پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور اس موقع پر 12 گراں فروش گرفتار کیے گیے۔ نرخنامہ واضح آویزاں نہ کرنے پر سولہ،گراں فروشی پر چودہ افراد کو جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈی سی لاہور نے بادامی باغ سبزی منڈی میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کی چودہ نیلامیوں کی نگرانی کی۔اپنی گفتگو میں کہا کہ سبزی منڈیوں میں اشیاء کی قیمت کنٹرول کرنے سے ریلیف عوام تک پہنچ سکے گا۔ سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے لیے کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے۔