وفاقی وزیر برائےسرمایہ کاری مواصلات ونجکاری عبدالعلیم خان نے یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اپنےپیغام میں کہا 5 اگست 2019 کو بھارت نےظلم وجبرکی گھناؤنی کارروائی کی۔عالمی قوانین کےبرعکس وادی میں انسانی حقوق کوروند ڈالا،کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سےروکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔
عبدالعلیم خان نےکہا،مودی سرکار نےکشمیرمیں مسلمانوں کی شناخت ختم کرنےکیلئے سارا ڈرامہ رچایا،بھارتی فوج اپنےمذموم مقاصد کیلئےکشمیرمیں ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
مودی حکومت کےاوچھےہتھکنڈے بری طرح بےنقاب ہوچکے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کوئی طاقت ناکام نہیں بناسکتی۔