اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک اگلے 5 سال میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض دے گا۔ یہ فنڈز مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیئے جائیں گے۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے، منصوبوں کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے، پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
دستاویزات کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فیز ون کیلئے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ، سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیئے جائیں گے۔
صوبہ سندھ میں ہاؤسنگ کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر ملیں گے، خیبرپاس اکنامک کوریڈور منصوبے کیلئے 46 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ خیبرپختوانخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر ، اعلی تعلیم کی ترقی کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔
پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا 44 کروڑ ڈالر کا منصوبہ، خیبرپختونخوا میں دیہی علاقوں تک رسائی کا 30 کروڑ ڈالر، کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجنسی کا 10 کروڑ ڈالر، ایف بی آر میں اصلاحات، پنجاب ہیومین کیپٹل سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔