وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ یوم شہدا پولیس اہلکاروں کی بہادری اور جرأت کو یاد کرنے کا دن ہے ۔
یوم شہدا پولیس کے موقع پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے پولیس آفیسرز اور جوانوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کیا۔
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یوم شہدا پولیس اہلکاروں کی بہادری اور جرأت کو یاد کرنے کا دن ہے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے پولیس شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔