سندھ حکومت نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیپرا کے طرز پر سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( سیپرا ) بنانے کا اعلان کردیا۔
وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے طرز پر سیپرا بنانے جارہے ہیں ۔
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بہت جلد سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے مہنگے ٹیرف کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ، صوبائی حکومت کے اس اقدام کا مقصد عوام کو سستی بجلی دینا ہے۔