ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 3 اگست 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 675,190 تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 21 جولائی سے جولائی سے 03 اگست تک 15,537 افغان باشندوں میں 6345 مرد، 4963 خواتین اور 4229 بچے اپنے ملک چلے گئے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 3 اگست تک سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 6 لاکھ 75 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔