سندھ حکومت نے دو لاکھ گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کا اعلان کردیا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں کم آمدنی والے خاندانوں کو 80 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم فراہم کریں گے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ تین کمپنیوں سے سولر ہوم سسٹم کے معاہدے ہوگئے ہیں جبکہ 20 لاکھ گھروں کو سولرائز کرنا چاہتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ سولر معاہدے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پہلا قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل گھرانے سولر سسٹم حاصل کرسکیں گے۔