انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نےترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دہشتگردی کےپرچےمیں اُن کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نےکیس کی سماعت کی۔رؤف حسن کےوکیل علی بخاری عدالت کےسامنےپیش ہوئے،سی ٹی ڈی کی جانب سےملزم کے جسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کی درخواست کی گئی۔
جج نےریمارکس دئیےکہ گزشتہ سماعت پرجو ریمانڈ کی درخواست دی تھی اسی کی دوبارہ کاپی نکال لی۔اس میں کچھ تبدیلی تو کرلیتے۔ استفسار کیا کہ ابھی تک بات ٹی ٹی پی تک رکی ہوئی ہے یا آگے بڑھی ہے۔
پراسیکیوٹر نےموقف اختیارکیا کہ ابھی آگے تفتیش کرنا باقی ہے۔ رؤف حسن کے وکیل علی بخاری نےکہا اگراکاؤنٹس کی تفصیلات جاننی تھی تو وہ آن لائن چیک کیا جاسکتا تھا۔
جج نےریمارکس دئیےسینئیروکیل ہونے کےناطےآپ کو آرڈرپر اعتراض یہاں نہیں بلکہ ہائیکورٹ میں کرنا چاہیے۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رؤف حسن کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔