پنجاب حکومت نے میٹرک میں ٹاپ کرنےوالوں کی سرکاری سطح پرحوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کاکہنا ہےکہ تمام بورڈزکےٹاپرطلبا کو خصوصی ایوارڈز اور نقد انعام دئیےجائیں گے، لاہورآمد پرطلبا کو سرکاری پروٹوکول اورگارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا،7اگست کو پروقارتقریب ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازمہمان خصوصی ہوں گی۔
وزیرتعلیم نےکہاپنجاب بھرسے آنے والےٹاپر طلبا،اساتذہ اوروالدین 2 روزلاہور میں قیام کریں گے،تقریب میں ٹاپرطلبا کےامزد پسندیدہ استادکو بھی خصوصی ایوارڈدیاجائےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سےطلبہ کیلئےسکالرشپ کااعلان بھی متوقع ہے،طلباء کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں عشائیہ بھی دیاجائےگا،
انہوں نےمزید کہامریم نواز تعلیم دوست وزیراعلیٰ، تعلیم کے فروغ کا ویژن رکھتی ہیں، تحریک انصاف اورنگران حکومت کے ادوارمیں کوئی ایسی تقریب منعقدنہ ہو سکی،7 سال قبل آخری مرتبہ شہبازشریف نےطلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئےتقریب منعقد کی تھی۔