سیکرٹری دفاع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع تمام معاملات میں حکومت اورمسلح افواج کےدرمیان پل کاکرداراداکرتی ہے۔
اسلام آباد میں فتح اللہ خان کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےدفاع کاان کیمرہ اجلاس ہوا، ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کےتحفظ اوردفاع پرمسلح افواج کی تعریف کی گئی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےدفاع نے فتح اللہ خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہماری ہیں اور ہم مسلح افواج کےساتھ ہیں،
سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود اوز زمانشاه خان نے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کووزارت کی جانب سے بنائے گئےتنظیمی ڈھانچےاورکام کےمتعلق بریفنگ دی،سیکرٹری دفاع نےقائمہ کمیٹی کو وزارت کےکردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
پاکستانی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود اوز زمانشاه خان کا فتح اللہ خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کہنا تھا کہ وزارت دفاع تمام معاملات میں حکومت اورمسلح افواج کےدرمیان پل کاکرداراداکرتی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےدفاع نےملکی دفاع ناقابل تسخیربنانےکیلئےمسلح افواج کی کوششوں میں تعاون کاعزم کیا ہے اورقائمہ کمیٹی ارکان کا شہداءکوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئے یادگارشہداءکادورہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔