وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی را بطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی)اجلاس میں وزیر صنعت رانا تنویر، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی, وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیصلے کا مقصد مارکیٹ میں یوریا کی وافر فراہمی یقینی بنانا ہے۔
اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی(ای سی سی) کےاعلامیے کے مطابق آئندہ فصل کے دوران کھاد قیمتوں کے استحکام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔