لاہورکےعلاقے ویلنشیاء ٹاؤن میں معروف نجی اسپتال کے مالک اور تحریک انصاف کےمقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ویلنشیاء ٹاؤن میں معروف اقراء میڈیکل کملیکس کے ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کر دیا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کیا گیا ۔
پولیس حکام کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مقتول تحریک انصاف کے مقامی رہنماء بھی تھے ، نامعلوم شوٹر نے چار گولیاں ماریں ، لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے ،ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سماء نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نجی اسپتال کے مالک کے قتل کے حوالےسے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کا تعلق تحریک انصاف سے تھا، کاروباری عداوت اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش کی جائے گی ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی) آپریشنز فیصل کامران نےاپنی گفتگو میں مزید بتایا کہ نامعلوم شوٹر نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو نشانہ بنایا ،ویلنشیا ٹاؤن گیٹیڈ سوسائٹی ہے ، کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔