ڈیرہ اسماعیل خان میں بھگوال کے قریب دہشتگردوں کا ججز کی گاڑیوں پر حملہ کیا گیا ہے،فائرنگ سے پولیس اسکواڈ میں شامل دو اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کےمطابق فائرنگ سےاسکواڈ میں شامل 2زخمی اہلکاراسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے،حملے کےبعد ٹانک اورڈی آئی خان سےپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کے گھیرے میں لے لیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےٹانک میں ججز کے اسکواڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئےشہیدہونے والےکانسٹیبل عبداللہ اور عبدالصمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاکہ سپاہی عبداللہ اورعبدالصمد نےجان دے کردہشتگردوں کےمذموم عزائم کو ناکام بنایا،شہداء بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کامقابلہ کیا،شہداء کی عظیم قربانی کوسلام۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا خیبرپختونخوا پولیس کے بہادرسپوتوں پر ناز ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔