استحکام پاکستان پارٹی کےصدر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ آئی پی پی سیکرٹریٹ میں ادا کر دی گئی۔
حماس رہنماکی غائبانہ نماز جنازہ مولانا عطا الرحمان نے ادا کروائی،شہریوں کی بڑی تعداد نےغائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی،شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی
سیکرٹری جنرل آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت رائیگاں نہیں جائےگی ،حماس رہنما کی شہادت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانا چاہیے۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ اسماعیل ہنیہ کے دکھ میں پوری قوم اشکبارہے،ان کی جرات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ملک بھر کے اجتماعات میں فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا،
عبدالعلیم خان نےمزیدکہا اللہ تعالیٰ اسماعیل ہنیہ اور انکے ساتھیوں کی قربانیوں کو قبول فرمائے، شہدائےغزہ اور اسماعیل ہنیہ کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔