لاہورمیں موبائل فون گیمنگ کا جنون ایک اورجان لےگیا،تھانہ نواب ٹاون کے علاقہ میں پب جی کھیلتےگولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق نجی ہاوسنگ سوسائیٹی کارہائشی یحیی خورشید پب جی گیم کھیلنے کاشوقین تھا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کےمطابق جانبحق ہونےوالےنوجوان نےگزشتہ روز اپنے والد کاپسٹل اٹھایا اور اپنےساتھ کمرے میں لے گیا،گیم کھیلتےہوئے اچانک پسٹل چلنے سے یحیی خورشید جان کی بازی ہارگیا۔
پولیس نےجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔پولیس کی جانب سے معاملہ کی ہر پہلو سےتفتیش جاری ہے۔جبکہ نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔