اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق 26 جولائی کو ختم ہوئے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعدادو شمار کے مطابق اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 26 جولائی تک 14.39 ارب ڈالر رہے۔
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.5 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.10 ارب ڈالر رہے اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.87 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.28 ارب ڈالر رہے۔