شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 40 ہزارمیٹرک ٹن چینی تاجکستان کو برآمد کرنے کی سفارش کر دی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی سے چینی برآمد کرنے کی منظوری لی جائے گی ۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویرحسین کی زیرصدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ اور شوگر ایکسپورٹ مانیٹرنگ کابینہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا ہےکہاکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی ) ای سی سی( کو ملک میں شوگرانڈسٹری کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا ۔
رانا تنویرحسین کا کہنا تھا چینی کی برآمد کی اجازت دینے یا منسوخ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کرے گی ، بورڈ نےبرآمد کی مدت پینتالیس دن سے بڑھا کر ساٹھ دن کرنے کی سفارش کی ۔
پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن حکام نےبتایا چینی کی ایکس ملز قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ، پرچون قیمت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، حکومت پرچون قیمت برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرے ۔