پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 1201 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر اضافے کے بعد 2432 ڈالر ہوگئی۔