وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ دودھ میں ملاوٹ کےخاتمے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک ہی ہفتے میں دوسری باراجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں چکن دودھ کےنرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلئےجامع حکمت عملی پرغور کیاگیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں چکن، دودھ کی سپلائی اورنرخ کےتعین سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، وزیراعلیٰ مریم نوازکی نرخ کی مانیٹرنگ واستحکام کیلئےمزیدموثرنظام بنانےکی ہدایت بھی کر دی۔
اجلاس کی صدارت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دودھ میں ملاوٹ کےخاتمے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے، جدیدٹیکنالوجی کی مدد سےسپلائی چین کوبہتر بناکر قیمتوں میں استحکام لایا جائے، قیمتوں میں مصنوعی اضافہ قابل برداشت نہیں۔