لاہور میں تاجر برادری نے ایڈوانس ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف یکم اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں انجمن تاجران لاہور کی جانب سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران مارکیٹوں کے صدور شریک ہوئے اور ایڈوانس ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف یکم اگست سے ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔
صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے تاجر پریشان ہیں، حکومت افہام و تفہیم سے کام لے ۔
اس موقع پر تاجر برادری نے کہا کہ فیڈرل بورڈ ریونیو ( ایف بی آر ) کی دشمن پالیسی سے تاجر شدید پریشان ہیں، مارکیٹوں میں پہلے ہی کاروبار نہیں، اشیاء کی فروخت پر مختلف طرح کے ٹیکسز نافذ ہیں ایسے میں ایڈوانس ٹیکس کاروبار میں مزید مسائل پیدا کرے گا۔
اجلاس کے دوران انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ اگر ایف بی آر کی دشمن پالیسی پر نظر ثانی نہ کی گئی تو یکم اگست سے احتجاج کی جانب جائیں گے ۔