انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق انگلش بیٹر جو روٹ نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔
View this post on Instagram
نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق کیویز بیٹر کین ولیمسن دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
پاکستانی بیٹر بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ کیویز بیٹر ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ آل راونڈرز کی رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی رویندرا جڈیجا پہلی پوزیشن پر ہیں۔
دوسری جانب ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر ہیں۔
ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی ہے اور وہ پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان چھٹے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں آسٹریلوی کھلاڑی مارکس اسٹوائنس پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔