این ڈی ایم اے نےمزید بارشوں کی پیشگوئی پرالرٹ جاری کردیاہے ، کل سے6اگست تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سےمون سون کا سلسلہ 31 جولائی کوبالائی علاقوں میں داخل ہوگا،2 تا 5 اگست تک ملک کےوسطی اورجنوبی حصوں میں داخل ہوگا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مری،گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر،شانگلہ،بونیراوردیگرشہروں میں سیلاب کاخدشہ ہے،اسلام آباد،راولپنڈی اورشمال مشرقی پنجاب کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے ،ڈی جی خان، راجن پور،سلیمان اورکیرتھررینج میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔
2سے5اگست تک اسلام آباد،راولپنڈی،وسطی پنجاب،نوشہرہ اورپشاورمیں اربن فلڈنگ کاخطرہ ہے،بارش ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں،بالائی خیبرپختونخوا،مری، گلیات، کشمیراورگلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کاامکان ہے، این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی اوردیگرمتعلقہ ذیلی اداروں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے ۔