کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 0.93 پیسے کم ہو کر282.69 پر آگئی۔
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گیا انٹر بینک میں ڈالر282.69 پیسے پر آگیا۔جبکہ وپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپےسستا ہوکر282 پرآگیا۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالرمزید تیرانوے پیسے کم ہوکر 282.69 پیسے پربندا ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالردو روپےسستا ہوکر دوسو بیاسی روپے پرآگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/aYFAx4CjUk#SBPExchangeRate pic.twitter.com/FwC61gTGSG
— SBP (@StateBank_Pak) October 6, 2023
اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک ماہ میں اڑتالیس اور انٹربینک میں چوبیس روپے اکتالیس پیسے سستا ہوا ہے۔ ڈالر کی قدر تین ماہ پرانی والی سطح پر واپس آ گئی۔
یاد رہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں ذخائر کی برآمدگی کیلئے متعلقہ اداروں کی گھروں پر چھاپے مارنے کی حکمت عملی اختیار کرنے کے باعث گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔
واضح رہے ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے گذشتہ دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں 4فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12روپے 19پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں یکم ستمبر سے اب تک ڈالر 32روپے سستا ہوچکا ہے۔