چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ری ٹیل پرائس 145.15 روپے سے بڑھ کر 147.71 روپے کلو تک پہنچ گئی۔
وزارت صنعت و پیداوار نے چینی کی قیمت میں دو روپے چھپن پیسے فی کلو اضافے کا نوٹس لے لیا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے قیمتوں پر وضاحت طلب کر لی گئی۔
دستاویز میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کیلئے چینی کا ایکسپورٹ کوٹہ معطل کرنے کا عندیہ دیدیا، برآمدی چینی کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی اور شوگر ایڈوائزی بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔