صدراستحکام پاکستان پارٹی وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےحماس کےسربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےاپنےبیان میں کہا تہران میں بزدلانہ کارروائی اورفلسطینی جدوجہد آزادی کےعلمبردارکی شہادت انتہائی غمناک ہے،میزائل حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت عالم اسلام اوراہل عرب کیلئےناقابل تلافی نقصان ہے،
صدر آئی پی پی نےمزیدکہا اسماعیل ہانیہ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا تھا،اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے غزہ میں جاری جنگ میں شدت آنےکا خدشہ ہے،غزہ میں ہونےوالی شہادتوں نے پہلے ہی عالم اسلام کو دکھ کی کیفیت میں مبتلا کررکھا ہے،اسماعیل ہانیہ کی میزائل حملہ میں شہادت نے اس دکھ کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر نےکہا اسماعیل ہانیہ اور انکا خاندان عظیم مقصد کےلئےشہید ہوئے،قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔