امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ کسی بیرونی حملے کی صورت میں اسرائیل کا دفاع کریں گے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے حزب اللہ اسرائیل کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں جنگ ناگزیر نہیں، کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے، اگر اسرائیل پر حملہ ہوا تو اسرائیل کا دفاع کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہادت سے ایران، فلسطینی قوم اور مزاحمتی تنظیموں کارشتہ مزید مضبوط ہوگا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ایران، فلسطینی قوم اور مزاحمتی تنظیموں کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ ایران اورفلسطین کےگہرے،اٹوٹ رشتہ کوتقویت ملے گی۔
ترکیہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ظاہر ہے اسرائیل امن نہیں چاہتا۔ وزارت خارجہ ترکیہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پر حملہ ظاہر کرتا ہے اسرائیل خطے میں جنگ پھیلانا چاہتا ہے۔